News Views Events

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام 29اکتوبر سے ریاض سیزن سویدي پارک میں منعقد ہو گا

0

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب29 اکتوبر سے ریاض سیزن سویدي پارک میں منعقد ہورہا ہے، جس میں گزشتہ سال 16لاکھ افراد نے شرکت کی تھی 45 دن سویدي پارک میں سات ممالک پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، سوڈان، فلپائین،نیپال اور انڈونیشیا کے ثقافتی پروگرام منعقد ہونگے جس میں ان ممالک کے مشہور گلوکارشرکت کریں گے، نیز ہر ملک اپناروائتی ثقافتی پرگرام پیش کریگا، جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔
یہ بات سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی، سوڈانی، فلپائین، نیپال، انڈونیشیا، ہندوستا ن کے مقامی صحافیوں کو ایک تقریب میں بتائی ، انہوں نے بتایا کہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے وزیر ترکی الشیخ کی سربراہی میں جو ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدائت پر 2023 ویژن جس میں سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ شامل ہے اور نہ صرف سعودی عوام بلکہ یہاں رہنے والے دیگر ممالک کے اہل خانہ کی تفریحا ت کو بھی شامل کیاگیا ۔
ترکی الشیخ ثقافتی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ نوشین وسیم نے بتایا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے مشہور فنکار جن میں گلوکار نبیل شوکت، اور گلوکارہ پاکستان سے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آرہی ہیں نیز مشہور مزاحیہ اداکار برکت عظمی و دیگر فنکار بھی پاکستانی سامعین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،
پاکستان سے آنے والے مہمان فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے مقامی نوجوان فنکار پاکستان کے چاروں صوبوں کی علاقائی موسیقی اور علاقائی ملبوسات میں رقص پیش کرینگے۔ پاکستانی بینڈز، پاکستانی شادی کلچررقص، رکشہ آرٹ کا مظاہرہ ہوگا، نومبر 30 سے پاکستانی ہفتہ شروع ہوگا، 30نومبر سے دسمبر 1 تک شاندار موسیقی کے پروگرام ہونگے۔ پاکستان کمیونٹی نے سعودی حکومت، وزیر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا کہ انکی کاوشوں سے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان کلچر کو سعودی عرب میں فروغ دینے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.