News Views Events

چین کی بحیرہ احمر میں شپنگ لینز کی حفاظت کو برقرار رکھنے کی اپیل

0

جنیوا(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطیٰ میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کیا اور بحیرہ احمر کے پانیوں میں یونان کے آئل ٹینکر پر حملے اور یمن میں موجودہ سیلاب پر تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحیرہ احمر کے پانیوں میں تمام ممالک کے تجارتی جہازوں کی نقل و حمل کے حق کا احترام کریں، حملے نہ کریں  اور بحیرہ احمر میں شپنگ لین کا  تحفظ کریں۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ چین کا  ہمیشہ یہ موقف  رہا  ہے کہ یمن کے مسئلے کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع پر منحصر ہونا چاہئے۔ تمام متعلقہ فریقوں کو سیاسی تصفیے کی عمومی سمت پر عمل کرنا چاہئے اور تنازعات اور اختلافات کو  بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ  چین  تمام فریقوں، خاص طور پر یمن پر اثر و رسوخ رکھنے والے فریقوں کے تعمیری کردار کا منتظر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.