News Views Events

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024 بیجنگ میں شروع ہو گیا

0

بیجنگ:چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024 بارہ ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوا ، جو "آف لائن اور آن لائن” کھلے پن کو بڑھانے ، تعاون کو گہرا کرنے اور جدت طرازی کی قیادت کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔
اس سال کے سیفٹس نے 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے راغب کیا ، جن میں سے 13 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں جیسے پرتگال اور اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن پہلی بار آف لائن شریک ہیں ۔
گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ بارہ ستمبر کو منعقد ہوئی، جس میں 800 چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے عالمی خدماتی تجارت کو درپیش مسائل اور اس کے نئے ترقیاتی رجحانات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس کے علاوہ بارہ تاریخ کو ہی منعقد ہونے والی گلوبل ٹریڈ ان سروسز انٹرپرینیورز سمٹ میں ، عالمی شرکاء کی شرح تقریبا 90فیصد تک پہنچ گئی۔شرکاء نے موجودہ بین الاقوامی ماحول میں عالمی خدماتی تجارتی کی کھلی ترقی کے رجحان پر تبادلہ خیال کیا ، اور متعلقہ تحقیقی رپورٹس بھی جاری کی گئیں ۔ علاوہ ازیں ای کامرس کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب بھی اسی دن منعقد ہوئی اور کانفرنس میں پہلی بار ای کامرس وسائل کے حوالے سے خصوصی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ سرحد پار کاروبار کے نئے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.