News Views Events

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مونال ریسٹورنٹ کو ٹیک اوور کر لیا

0

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مونال ریسٹورنٹ کو ٹیک اوور کر لیا،
مونال اور دیگر مارگلہ ہلز پارک کی حدود میں ریسٹورنٹ کی عمارتوں کو تحویل میں لے لیا گیا،
ذرائع کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی،
کمیٹی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حدود میں غیر قانونی ریسٹورنٹ کو بند کرنے میں کردار ادا کرے گی،
کمیٹی میں ممبر وائلڈ لائف، ممبر ماحولیات سی ڈی اے، ڈی سی اسلام آباد،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ممبر اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ شامل ہیں ۔
کمیٹی مارگلہ ہلز کے ماحولیاتی نظام کو بحال کرے گی ،سی ڈی اے مونال، لامونٹانہ اور دیگر عمارتوں کو مسمار کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل پارک کے ایریا میں موجود مونال اور دیگر عمارتوں کو گرانے کیلئے آپریشن جلد متوقع ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.