News Views Events

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

0

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔
منیر اکرم نے مزید کہنا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر گہری تشویش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.