News Views Events

چینی صدرکی نئے دور میں پولیٹیکل آرمی بلڈنگ کے حوالے سے اہم ہدایات کی اشاعت

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کی نئے دور میں پولیٹیکل آرمی بلڈنگ کے حوالے سے اہم ہدایات تحریری طور پر شائع کر دی گئی ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ،شی جن پھنگ کی جانب سے پولیٹیکل آرمی بلڈنگ کے حوالے سے کل 89 ہدایات شامل ہیں ، جو نئے دور میں سیاسی اور فوجی تعمیر کی حکمت عملی کے ترقیاتی سیاق و سباق ، بھرپور مفہوم ، وقت کے تقاضوں اور عملی راستے کی جامع عکاسی کرتی ہیں۔
سینٹرل ملٹری کمیشن نے حال ہی میں نئے دور میں پولیٹیکل آرمی بلڈنگ کے بارے میں چیئرمین شی کی اہم ہدایات کا گہرائی سے مطالعہ کرنے اور سمجھنے، نئے دور میں پولیٹیکل آرمی بلڈنگ کی حکمت عملی کے مطالعہ اور تشریح کو مضبوط بنانے، پولیٹیکل آرمی بلڈنگ میں مسلسل ایک نئی صورتحال پیدا کرنے اور فوج کو مضبوط بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے ایک دستاویز جاری کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.