چینی صدر کا دورہ یورپ امن کا پیغام لے کر آیا ہے، بین الاقوامی شخصیات
بیجنگ:5 سے 10 مئی تک چینی صدر شی جن پھنگ نے فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔ بہت سے ممالک کے لوگوں نے کہا کہ صدر شی کا دورہ یورپ ، چین -یورپ تعلقات اور عالمی امن و ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
سربیا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر الیگزینڈر میٹرووک نے کہا کہ چین دنیا کو درپیش بڑے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے مکالمے اور تعاون کی وکالت کرتا ہے اور سربیا ، چین کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ کی تشکیل میں شریک ہونے والاپہلا یورپی ملک بن گیا ہے، جو صدر شی کے دورے کے اہم نتائج میں سے ایک ہے.
ہنگری کی قومی اسمبلی کے رکن اوربان بالاز کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نتیجہ خیز رہا اور ہمارے پاس تعاون کے نئے منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں مکمل کرنے کے نئے مواقع ہوں گے۔
ہنگری انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے سی ای او ،جو استوان نے توقع ظاہر کی کہ مزید چینی سرمایہ کار ہنگری آئیں گے اور 2010 میں ہنگری کی طرف سے نافذ کردہ "اوپن ٹو دی ایسٹ” حکمت عملی کا مقصد مشرق، خاص طور پر چین کے ساتھ زیادہ متحرک معاشی تعاون قائم کرنا ہے۔
برازیل کے بین الاقوامی تعلقات کےاسکالر نیلسن چوبن کی رائے میں یہ ایک اہم دورہ تھا اور عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے میں چین کی شرکت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے پیش کردہ متعدد اقدامات اقتصادی ترقی کے فروغ اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔