News Views Events

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کون ہیں؟

0

نامزدگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔سیکرٹری کابینہ نے حکومت کو آگاہ کردیا۔
حلف برداری کی تقریب کل گورنرہاؤس کے سبزہ زار میں5بجےمنعقد ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نئے گورنر سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے پنجاب بھر سے تنظیمی عہدے دار تقریب میں شریک ہوں گے۔
وفاقی حکو مت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے اقدامات شروع کردئیے ۔سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کے وفاقی حکومت کے فیصلہ سے حکومت پنجاب کو باضابط آگاہ کر دیا۔
سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری کو سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بارے باقاعدہ خط لکھ دیا۔
سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل نے چیف پنجاب زاہد اختر زمان کو سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ۔
چیف سیکرٹری نئے نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے۔
سردار سلیم حیدر کون ہیں؟
سردار سلیم حیدر خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 1969 میں اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجوایشن سیٹلائٹ ٹاون راولپنڈی سے کی اور زمانہ طالب علمی میں ہی اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا۔
سردار سلیم حیدر 2008 کے عام انتخابات میں پی پی پی کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-59 (اٹک-III) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 71,400 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ ق کے امیدوار وسیم گلزار کو شکست دی تھی۔
نومبر 2008 میں انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار کے طور پر شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے فروری 2011 تک خدمات انجام دیں۔ جون 2012 میں وہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی وفاقی کابینہ میں بطور وزیر مملکت برائے دفاع شامل ہوئے اور مارچ 2013 تک خدمات انجام دیں۔ سردار سلیم حیدر خان کو پی ڈی ایم حکومت میں بیرون ملک پاکستانی وزیر مملکت کے طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.