News Views Events

چین اور ہونڈوراس کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں ابتدائی نتائج کے حصول کےانتظامات پر دستخط

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ اور ہونڈوراس کے اقتصادی ترقی کے وزیر سیراٹو نے دونوں حکومتوں کی طرف سے ” چین اور ہونڈوراس کی حکومتوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں ابتدائی نتائج کے حصول کےانتظامات ” پر دستخط کئے ۔
یاد رہے کہ جولائی 2023 میں چین اور ہونڈوراس نے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز کیا اور اب تک اس کے تین دور ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران، دونوں فریق آزاد تجارتی معاہدے کے لئے ابتدائی نتائج کے حصول کے انتظامات پر پہنچ گئے تھے۔مذکورہ دستخط دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری اداروں کے لئے جلد از جلد آزاد تجارتی تعاون کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے، چین اورہونڈوراس کے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے اور دونوں ممالک کے قتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کو فروغ دینے کے لئے سازگار ہیں۔
فریقین نے ابتدائی نتائج کے حصول کے انتظامات کو جلد نافذ کرنے کے لئے اپنے اپنے متعلقہ کام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کو تیز کریں گے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.