News Views Events

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی آئرلینڈ کے صدر ے ملاقات

0

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی آئرلینڈ کے صدر ے ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ڈبلن میں آئرش صدر مائیکل ڈی ہگنز سے ملاقات کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آئرلینڈ کے ساتھ باہمی احترام برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کی بنیاد پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ اس سال چین اور آئرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام وتفہیم اور اعتماد کو بڑھانے، ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی خدشات کو مکمل طور پر مدنظر رکھنے، مختلف شعبوں میں تعاون کی سطح اور اثر کو مسلسل بہتر بنانے اور چین-آئرلینڈ باہمی فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر آئرش صدر ہگنز نے کہا کہ آئرلینڈ اور چین کے تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار برقرار رکھی ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی افہام وتفہیم اور احترام کی پاسداری کی ہے۔ آئرلینڈ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین کے ساتھ فائدہ مند باہمی تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ طور پر ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے، دونوں عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کی مسلسل اور بھرپور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.