News Views Events

آسیان لگاتار چار سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں آسیان کے ساتھ چین کی تجارت میں اضافہ جاری رہا اور اس کا حجم 6.41 ٹریلین یوآن تک پہنچا ۔ آسیان لگاتار چار سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چین بھی کئی سالوں سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2023 تک ، چین اور آسیان کے مابین بیس سالوں میں تجارتی حجم میں 16.8 گنا اضافہ ہوا ہے ، اور دو طرفہ سرمایہ کاری کی کل مالیت 380 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ آر سی ای پی یعنی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ جون 2023 میں مکمل طور پر نافذ العمل ہوا، جو دنیا کی تقریبا ایک تہائی آبادی اور تجارتی حجم کا احاطہ کرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں آر سی ای پی کے 14 رکن ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 12.6 ٹریلین یوآن تک پہنچی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.