News Views Events

شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے ایمبیسڈر مقرر

0

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایمبیسیڈرز کی اِس فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ یوراج سنگھ، کرس گیل اور یوسین بولٹ بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہ چکے ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009ء میں ٹرافی جیتی، یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 9 جون کو پاک-بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ 2 بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی miss نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون کو امریکا میں ہورہا ہے جس کے کچھ میچز ویسٹ انڈیز میں بھی کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.