News Views Events

سچے دوست اہم وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای تیونس سے ٹوگو کے دور ے پر پہنچے تو ہوائی اڈے پر ٹوگو کے وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ٹوگو ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور تائیوان کے معاملے پر چینی حکومت کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوگو کی حکومت نے ایک خصوصی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ ٹوگو کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوگو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ سچے دوست اہم وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے چین کے منصفانہ موقف کی حمایت پر ٹوگو کا شکریہ ادا کیا ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ٹوگو کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور داخلی معاملات میں مشترکہ طور پر عدم مداخلت کا دفاع کرے گا، جو بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.