News Views Events

بین الاقوامی برادری کو افغانستان کو درپیش اہم مشکلات پر توجہ دینی چاہیے۔چینی وزارت خارجہ

0

بین الاقوامی برادری کو افغانستان کو درپیش اہم مشکلات پر توجہ دینی چاہیے۔چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ: حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ستاونویں اجلاس میں افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ نمائندوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے 23 ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکمرانوں نے خواتین کے حقوق اور مفادات کے احترام اور تحفظ کی ضرورت پر بارہا زور دیا ہے۔چین کو امید ہے کہ افغانستان مذکورہ پالیسی اعلامیے پر عمل درآمد کرے گا، عالمی برادری کے جائز تحفظات پر توجہ دے گا اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ دوستانہ مشاورت کے ذریعے مسئلے کو حل کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی سمجھناچاہیے کہ خواتین کے حقوق کا مسئلہ افغانستان کا مکمل مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ اہم مسائل کی جڑ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 23.7 ملین افغانوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، اور 12.4 ملین لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کو درپیش سب سے اہم مشکلات پر توجہ دینی چاہیے، افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قریبی پڑوسی کے طور پر، چین افغانستان کو امداد فراہم کرنے اور افغانستان کی پرامن تعمیر نو اور انسانی حقوق کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.