News Views Events

پرامن،مستحکم ،خوشحال ایشیا چین، آسٹریلیا اور خطے کے مفاد میں ہے ،چینی وزیراعظم

0

پرامن،مستحکم ،خوشحال ایشیا چین، آسٹریلیا اور خطے کے مفاد میں ہے ،چینی وزیراعظم

بیجنگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز سے وینٹیانے میں مشرقی ایشیا تعاون کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین آسٹریلیا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ترقی کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مکالمے اور تعاون کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اورعوامی سطح پر تبادلے زیادہ فعال ہوئے ہیں۔
لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہیں۔ چین آسٹریلیا کے ساتھ مزید ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنے، میکرو اکنامک پالیسی کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور تجارت اور سرمایہ کاری، سبز ترقی، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں تعاون کو بڑھانے کے لئے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو مزید تحریک ملے۔
چین ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا، اعلی ٰ سطحی کھے پن کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا، مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی سطح کا بہترین کاروباری ماحول تخلیق کرنا جاری رکھے گا، چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے آسٹریلیا کے مزید کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرے گا، اور امید کرتا ہے کہ آسٹریلیا بھی چینی کاروباری اداروں کو آسٹریلیا میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لیے منصفانہ، محفوظ، غیر امتیازی اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرے گا ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ فریقین کو افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینی چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کی دوستانہ بنیاد کو مستحکم کرنا چاہیے۔ ایک پرامن،مستحکم اور خوشحال ایشیااور بحرالکاہل چین، آسٹریلیا اور خطے کے دیگر ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور چین ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایشیاو بحرالکاہل کے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.