News Views Events

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے: امریکا

0

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے لیکن پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل ہیں، ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں تاہم پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پیجر دھماکوں میں ملوث ہے نہ جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے، امریکا بھی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کی تحقیقات چاہتا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سفارتی سطح پر مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.