News Views Events

چین، ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کا اختتام، ملک بھر میں آمد و رفت کا عروج

0

چین، ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کا اختتام، ملک بھر میں آمد و رفت کا عروج

بیجنگ: 17 ستمبر کو چین کا روایتی تہوار وسط خزاں فیسٹیول منایا گیا اور یہ وسط خزاں کے تہوار کی تین روزہ تعطیلات کا آخری دن بھی ہے۔ آمد و رفت کے لحاظ سے ریلوے ، شاہراہوں ، اور ہوائی سفر کے ذریعے مسافروں کی تعداد کا عروج دیکھا گیا ہے۔ 17 ستمبر کو چین کے ریلوے سے 15.2 ملین مسافروں کی آمدو رفت متوقع ہے ، اس مقصد کے لئے 1،030 اضافی مسافر ٹرینوں کا پیشگی انتظام کیا گیا ہے۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے روڈ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق شاہراہوں پر رش اور ٹریفک جام میں اضافہ ہوگا، خاص طور پر دوپہر کے بعد سے ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوگا۔

سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر کو ہوائی سفر کے ذریعے 1.85 ملین مسافروں کی آمد و رفت کی توقع ہے جو ماہانہ بنیادوں پر 30.59 فیصد اضافہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.