News Views Events

پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو،وزیراعظم

نوازشریف کو سوچی سمجھی سازش سے سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی گھناؤنی سازش کی گئی،وزیراعظم

0

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سپریم ادارہ ہے،پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو،قومی نوعیت کے معاملات کو صرف پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئیے،ہم ملک کو دیفالٹ کے خطرے سے نکال کر استحکام کی جانب لائے،معاشی استحکام کے تسلسل اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

 


وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پوری کوشش کرتے رہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو اور انکے ناپاک عزائم کامیاب ہوں،آئینی اداروں اور غیر سیاسی شخصیات کو سیاست میں گھسیٹ کر فریق بنانے کی کوشش ہوتی رہی،میاں نواز شریف، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قیادت میں میثاقِ جمہوریت ہوا،میثاقِ جمہوریت سے غیر آئینی اقدامات کا راستہ ہمیشہ کیلئے روک دیا گیا،ملکی ترقی کیلئے سب کو ایک مرتبہ پھر سے اکٹھا ہونا ہے،سیاست ہوتی رہے گی، ملک کو بچانے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے،2018 سے پہلے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا تھا،سوچی سمجھی سازش سے انہیں سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی گھناؤنی سازش کی گئی۔یہ سازش پاکستان اور پاکستان کی عوام کو بہت مہنگی پڑی،

May be an image of 1 person

 


وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برس تک پاکستان میں ایک نااہل حکومت نے ملک کو ڈیفالت کے دہانے پر پہنچا دیا،اللہ رب العزت نے جب ہمیں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا ذمہ سونپا تو تاریخ گواہ ہے اس ملک کے مفاد کیلئے سب جماعتیں نے مل کر اپنی ساست قربان کرکے ریاست کو بچایا،آج اللہ کے فضل سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،مہنگائی کی شرح بتدریج کم و رہی ہے،پالیسی ریٹ کی کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے اور برآمدات بڑھیں گی،بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور دوست ممالک کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا،ترسیلاتِ زر مین اضافہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.