News Views Events

کانگو میں بغاوت کی کوشش میں ملوث 37 افراد کے لئے سزائے موت کا اعلان

0

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کی فوجی عدالت نے رواں سال مئی میں بغاوت کی کوشش کے مقدمے پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بغاوت کی کوشش میں حصہ لینے والے 37 افراد کو سزائے موت سنائی، جن میں امریکہ، برطانیہ، بیلجیئم اور کینیڈا کے پاسپورٹ رکھنے والے غیرملکی شہری بھی شامل تھے۔ بغاوت میں ملوث چھ افراد کے وکیل نے کہا کہ وہ فوری طور پر اپیل کریں گے۔
یاد رہے کہ 19 مئی 2024 کو ،ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بغاوت ناکام ہوئی۔ بغاوت کے سرغنہ اور ڈی آر سی کے سابق جلاوطن سیاستدان کرسچن ملنگا کو ڈی آر سی سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.