News Views Events

چودھری شجاعت حسین کی پارٹی کارکنان کو اہم ہدایات جاری

0

 

اسلام آباد (اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاست خدمت کا نام ہے ، مگر منافقت ،نفرت،بدتمیزی کی وجہ سے گالی بن گئی ہے،مخالفین کو کتا ،گدھا پکارنا،نام اور شکلیں بگاڑنا ہماری سیاسی روایات کبھی نہیں رہیں، میں۔مسلم لیگی کارکنوں کو ہداہت کرتا ہوں کہ وہ اپنی کسی سیاسی ، نظریاتی مخالف حماعت کے متعلق کبھی منفی گفتگو نہ کریں اور انکی برائیوں کو نہ اچھالیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوس میں پارٹی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شجاعت حسین طویل عرصے بعد جب پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ،صوبائی صدر سندھ طارق حسن، ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی حافظ عقیل جلیل کے ہمراہ مسلم لیگ ہاوس پہنچے تو مسلم لیگی راہنماؤں ڈاکٹر محمد امجد،مہرین ملک آدم،رضوان صادق خان،چوہدری محمد جہانگیر،ڈاکٹر رحیم اعوان، عاطف مغل اور دوسرے عہدے داروں نے انکا پرتپاک استقبال کیا،

پارٹی راہنماوں نے چوہدری شجاعت حسین کو گلدستے پیش کیے اور پھولوں کے ہار پہنائے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مل کر انہیں بھی گزارش کروں گا کہ اپنی جماعتوں میں تہذیب ، روادای اور مثبت سیاسی اقدار کے لیے اقدامات اٹھائیں ، نفرت ، انتقام اور حسد کی سیاست ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ اور نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اب میری صحت بہت بہتر ہے ، میں خود تنظیمی امور کی نگرانی کروں گا ، تمام فیصلے سے مشاورت سے ہوں گے اور پارٹی کو فعال ، متحرک اور ناراض دوستوں کو منانے کے کیے کمیٹی بناوں گا پارٹی صدر نے ڈاکٙٹر امجد کی پارٹی خدمات کو سراہا اور مسلم لیگ ہاوس کو فعال کرنے پر مبارک باد دی ، اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی راہنماوں کے ہمراہ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور انکی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارا سیاسی اثاثہ ہیں چند دنو۔ں سے انکو متحرک دیکھ دلی خوشی ہو رہی ہے، انکا سیاسی کردار ملک کی صحیح سمت کا تعین کرے گا ،میری خواہش ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں

 

سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، چودھری شجاعت حسین

Leave A Reply

Your email address will not be published.