News Views Events

چین کا مستقبل میں اعلی معیار کی ترقی کو فروغ د ینے کا اعلان

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 24 مارچ کو بیجنگ میں منعقدہ چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال چین نے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت میں ترقی کا رجحان مستحکم اور مضبوط ہو رہا ہے اور چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کی عمدہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین مستقبل میں بھی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور عالمی معیشت کی بحالی اور مستحکم ترقی میں مزید یقین اور مثبت توانائی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین میکرو اکنامک پالیسی ایڈجسٹمنٹ کو تیز کرتے ہوئے ملکی طلب کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا ، ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کو مزید فروغ دے گا اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی پر عمل کرتے ہوئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کریں گے،سبز تبدیلی کو فروغ دینا جاری رکھیں گے اور چین کی معیشت کی طویل مدتی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دیں گے۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےمزید کہا کہ چین قانون کے مطابق ہر قسم کے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، اور اعلی معیار کے کھلے پن کے ذریعے دنیاکو اپنےساتھ منسلک کرےگا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ایک زیادہ کھلا چین یقینی طور پر دنیا کے لئے جیت جیت تعاون کے مزید مواقع لائے گا۔
رواں سال کی سالانہ کانفرنس کا اہتمام چین کی ریاستی کونسل کے مرکز برائے ترقیاتی تحقیقات نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ورلڈ بینک کے سربراہ اور عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کے علاوہ، چینی اور غیر ملکی ماہرین، اسکالرز، کاروباری شخصیات، حکومتی حکام اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.