News Views Events

چین سیرالیون میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کا خواہاں ہے،چینی صدر

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سیرالیون کے صدر جولیس مادا بائیو نے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پرشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سیرالیون کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، معاشی اور سماجی ترقی کے میدان میں موثر تعاون اور عالمی امن اور ترقی جیسے امور پر قریبی تعاون کرتے ہیں۔ چین سیرالیون کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تعاون کو مضبوط بنانے اور چین سیرالیون تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سیرالیون کے عوام کی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سیرالیون کے ساتھ گورننس پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے اہم خدشات پر حمایت جاری رکھنے اور خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق سیرالیون میں زراعت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے مدد اورحمایت فراہم کرنے اور سیرالیون میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کا خواہاں ہے۔

بائیو نے کہا کہ چین سیرالیون کا قابل اعتماد اور بھروسہ مند دوست ہے اور دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کو مساوی سمجھا ہے اور گہری روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ سیرالیون ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.