News Views Events

مواصلاتی آلات میں لبنان پہنچنے سے قبل دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا ، لبنانی حکام

0

اقوام متحدہ میں لبنان کے وفد نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لبنانی حکام کو معلوم ہوا کہ مواصلاتی آلات میں ملک پہنچنے سے قبل دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا اور ان آلات کو الیکٹرانک پیغامات کی ترسیل سے دھماکے سے اڑایا گیا۔
لبنان کے وزیر برائے صحت عامہ فلاس ابیاد نے 19 تاریخ کو کہا کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے متعدد مقامات پر مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 37 افراد جاں بحق اور 2931 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.