News Views Events

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور

0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی جہاں قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ قرارداد پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
فلسطین اسرائیل مسئلے پر تبادلہ خیال کے لیے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے سوال پر اسرائیل سے متعلق مشاورتی رائے پر ایک مسودہ قرارداد کی منظوری دی ، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قرارداد کی منظوری کے بعد 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔
قرارداد کے حق میں 124، مخالفت میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 43 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ چین نے حق میں ووٹ دیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ فلسطینی ریاست نے اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت سے جنرل اسمبلی میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے رواں سال 19 جولائی کو ایک مشاورتی رائے جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے، آبادکاری کی تمام نئی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرے اور مقبوضہ فلسطینی علاقے سے تمام آباد کاروں کو واپس بلالے اور علاقے میں ہونے والے نقصان کی تلافی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.