News Views Events

لبنان اور اسرائیل کی عارضی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری

0

 

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کئی مقامات پر حملے کیے۔ لبنان کی وزارت صحت عامہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
لبنان کی حزب اللہ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس کے مسلح افراد نے اسرائیل کے ٹھکانوں اور دیگر اہداف پر براہ راست حملے کیے ہیں۔
اسرائیل کی دفاعی افواج نے 17 تاریخ کو اطلاع دی کہ اسی دن دھماکہ خیز مواد سے لیس متعدد ڈرون لبنان کی سمت سے اسرائیل کی جانب اڑے۔
اسرائیلی افواج نے کچھ ڈرونز مار گرائے اور کچھ نے شمالی اسرائیل پر حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی عمارتوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جس میں متعدد مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.