News Views Events

چین نے اب تک اوزون لیئر کے لئے تقریباً6 لا کھ 28 ہزار ٹن نقصان دہ مادوں کا اخراج ختم کیا ہے،چینی میڈیا

0

چین نے اب تک اوزون لیئر کے لئے تقریباً6 لا کھ 28 ہزار ٹن نقصان دہ مادوں کا اخراج ختم کیا ہے،چینی میڈیا

بیجنگ : 16 ستمبر کو اوزون لیئر کے تحفظ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جسے اقوام متحدہ نے 1987 میں اوزون لیئر کے لئے نقصان دہ مادوں کے حوالے سے مونٹریال پروٹوکول پر دستخط کی یاد میں قائم کیا تھا ۔چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات سے پتہ چلا ہے کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین نے اب تک اوزون لیئر کے لئے تقریباً 628،000 ٹن نقصان دہ مادوں کو ختم کیا ہے ، یہ تعداد ترقی پذیر ممالک میں نصف سے زیادہ ہے۔

چین کی وزارت حیاتیات اور ماحولیات حالیہ عرصے میں مونٹریال پروٹوکول (2024-2030) کے چین کے نفاذ کے لئے قومی منصوبہ تیار کر رہی ہے، جس کا مستقبل قریب میں اجراء متوقع ہے۔ اس منصوبے میں 2030 سے پہلے چین کے نفاذ کے ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ کو واضح کیا جائےگا.
معلوم ہوا ہے کہ "مونٹریال پروٹوکول” میں شمولیت کے بعد سے ، چین نے کنٹرول شدہ مادوں کو مرحلہ وار ختم کرنے ، سبز اور کم کاربن متبادل ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لئے فعال طور پر اقدامات اٹھائے ہیں ، "پروٹوکول” میں طے شدہ تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کیا ہے اور اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اوزون لیئر کے لئے نقصاندہ پانچ زمروں کےمادوں کا جامع خاتمہ حاصل کیا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 1991 سے 2020 تک کے 30 سالوں میں ، چین نے اوزون لیئر کے لئے نقصاندہ مادوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے عمل میں تقریباً 26 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے گریز کیا ہے ، جس نے اوزون لیئر کی حفاظت اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کو کم کرنے میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.