News Views Events

چین کا اوپننگ اپ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا اعلان

چین تمام ممالک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے بارے کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر

0

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا  انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024   کو  ایک تہنیتی پیغام  بھیجا ہے۔

جمعرات کے روز صدر شی نے کہا  کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس  چین کی سروس انڈسٹری اور سروس ٹریڈ کی اعلی معیار کی ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے ، اور اس نے  کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چین اعلی ٰ سطحی اوپننگ اپ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا، اعلیٰ سطح کے اوپننگ اپ کے نظام اور میکانزم کو بہتر بنانا، خدمات میں جدت طرازی اور تجارت میں اضافہ کرنا، بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونا، سروس مارکیٹ کے کھلے پن  کو منظم انداز میں وسعت دینا، سروس انڈسٹری کے لیے اوپننگ پلیٹ فارم کو بڑھانا اور ایک فرسٹ کلاس کاروباری ماحول کی  تخلیق  جاری رکھے گا جو مارکیٹ  کے اصولوں  ، متعلقہ  قوانین و ضوابط  پر مبنی اور بین الاقوامی ہو۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ  چین اقتصادی عالمگیریت  کے عمومی رجحان کی پیروی کرنے ، مواقعوں کا اشتراک کرنے ، تعاون پر تبادلہ خیال کرنے  اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور تمام ممالک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.