ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں فی تولہ سونا 2200 روپے اضافے کے بعد 241100 روپے کا ہوگیا
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2200 روپے اضافے کے بعد 241100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1886 روپے اضافے کے بعد 206704 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189480 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 2311 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔