تائیوان کے انتخابات پر چین کا موقف سامنے آگیا
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تائیوان کے انتخابات سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیٹ کونسل کے دفترِ امور تائیوان کے ترجمان نے تائیوان میں انتخابی نتائج پر تبصرہ کیا ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ تائیوان کی صورتِ حال میں کیسی بھی تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے ، بنیادی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے، چینی حکومت کا ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے، "تائیوان کی علیحدگی پسندی ” کی مخالفت کرنے، "دو چین” اور "ایک چین، ایک تائیوان” کی مخالفت کرنے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا نہ ہی بین الاقوامی برادری کا ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے والے عمومی اتفاق رائے اور اس کا مستحکم نمونہ تبدیل ہوگا۔ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری ایک چین کے اصول کو برقرار رکھے گی، "تائیوان کی علیحدگی پسند” سرگرمیوں کے خلاف چینی عوام کی مخالفت کو سمجھے گی اور قومی اتحاد کے منصفانہ مقصد کو مکمل کرنے کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔