News Views Events

ارجنٹائن کی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک چین کے اصول کا اعادہ

0

ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا منڈینو نے ارجنٹائن میں چینی سفیر وانگ وی کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کی۔
ملاقات کے دوران مونڈینو نے ارجنٹائن -چین دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک چین کے اصول کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعریف کی۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے ۔ وانگ وی نے کہا کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین -ارجنٹائن جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔
ڈیانا مونڈینو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ چین ،ارجنٹائن کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، دوسرا سب سے بڑا برآمدی مقام اور درآمدات کا پہلا ذریعہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بے حد اہم ہے.دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ عملی تعاون اور کثیر الجہت شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے سمیت دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.