News Views Events

اسرائیل شمالی غزہ میں امدادی کارروائیوں کو روک رہا ہے،اقوامِ متحدہ

0

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایجنسی کوشمالی غزہ کی پٹی میں امداد فراہم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔اسرائیل کے اس اقدام سے شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں اب بھی 3 سے 4 لاکھ افراد موجود ہیں۔شمال میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ اسرائیل نے شمال میں داخل ہونے کی ہماری تمام تر کوششوں کو رد کر دیا ہے۔
اسی دن، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھی متنبہ کیا کہ اسرائیل ،بارہا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی پابندی کرنے میں ناکام رہا ہے اور ان اصولوں کی خلاف ورزی جنگی جرائم کے لیے قانونی چارہ جوئی کا سبب بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.