News Views Events

چین کی غزہ سےشہریوں کی جبری منتقلی کی مخالفت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

0

نیویارک(نیوزڈیسک)الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ سے شہریوں کی جبری منتقلی جیسے مسائل پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فلسطینی عوام کی کسی بھی طرح کی جبری منتقلی کی مخالفت کرنی چاہیے، انسانی تباہی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اختیار کرنے چاہئیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی بین الاقوامی برادری کا پرزور مطالبہ بن چکی ہے لیکن ایک مستقل رکن نے اس پر سلامتی کونسل کے اتفاق رائے کو مختلف وجوہات کی بنا پر ویٹو کر دیا جو بین الاقوامی انصاف اور سلامتی کونسل کے اختیارات کی کھلی توہین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.