News Views Events

گندم سبسڈی گلگت بلتستان کا حق ہے , حکومت گلگت بلتستان کے مسائل فوری حل اور حقوق بحال کرے:مصطفیٰ ملک

0

 
مسلم لیگی قیادت کا عوامی نمائندگی کرنے پر وزیر محمد اسحق اور دیگر راہنماوں کو خراج تحسین، صوبائی راہنماء ڈاکٹر عثمان علی کے انتقال پر صوبائی صدر دلفراز خان سے تعزیت
اسلام آباد :
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ گندم سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے , حکومت گلگت بلتستان کے مسائل فوری حل اور حقوق بحال کرے ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ گلگت بلتستان کے راہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، مسلم لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام پچھلے سوالہ دنوں سے گندم سبسڈی کے خاتمے، ریوینیو ایکٹ اور بنیادی حقوق نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے لیگی راہنماوں کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات نگران حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے _ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ کشمیر کی طرح گلگت بلتستان بھی ہماری شہ رگ ہے ۔حکومت اس خطے کے مسائل کو جلد حل کرے اور لوگوں کے منہ سے نوالا نہ چھینے ،،مصطفیٰ ملک نے اپنے پارٹی عہدے داروں بالخصوص وزیر محمد اسحاق کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو اس سردی میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے مقتدر ادارے جلد ازجلد اس معاملے کو حل کرینگے ۔2002 میں جب ہماری پارٹی کی اقتدار میں تھی تب ہم نے گلگت بلتستان اسمبلی بنائی اور ان کو اختیارات دیے ، ریسکو 1122 کی بنیاد رکھی ہماری پارٹی نے وزیر محمد اسحاق صاحب کی درخواست پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی چین گلگت بلتستان میں بچھائی۔مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے مسائل حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین اور مصطفیٰ ملک نے مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان علی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، صوبائی صدر دلفراز خان سے انکے قریبی ساتھی کی وفات پر پارٹی قائدین نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.