News Views Events

امریکہ ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرے،چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)امریکہ کی "انڈو پیسیفک اسٹریٹجی” سے متعلق سوالات کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت اور سب سے زیادہ فوجی اخراجات کے حامل ملک کی حیثیت سے امریکی پایسی میں امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بجائے جنگی حالات پیدا کرنے کی صلاحیت کی زیادہ نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن و ترقی کی خواہش پر ایشیا و بحرالکاہل ممالک کا اتفاق رائے ہے اور اس مناسبت سے امریکہ کو خطے کے ممالک کی آواز کا احترام کرنا چاہیے، امن و استحکام کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں اور ایشیا و بحرالکاہل علاقے میں بلاک سیاست ، محاذ آرائی اور تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.