چین میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا، قومی ادارہ شماریات
بیجنگ:
چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں چین میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا. دسمبر 2023 میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 3.7 فیصد کمی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صارفین کی اشیاء کی قیمتوں میں 1.1 فیصد کمی اور خدمات کی قیمتوں میں 1.0 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دسمبر 2023 میں ملک میں صنعتی پروڈیوسرز کی قیمتوں میں سال بہ سال 2.7 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.8 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔
2023 کے پورے سال کے لئے صنعتی پروڈیوسرز کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.0 فیصد اور صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.6فیصد کی کمی واقع ہوئی۔