سپریم کورٹ کے جج اعجاز الحسن نے بھی استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے سینئر ترین جج تھے اور انہیں رواں سال اکتوبر میں اگلا چیف جسٹس بننا تھا۔
انہوں نے آج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا حصہ بننے سے بھی معذرت کرلی تھی۔