صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق
صوابی(نیوزڈیسک)صوابی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صوابی اڈہ میں موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کےمقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔