News Views Events

لکی مروت میں گھر سے 11افراد کی لاشیں ملنے واقعہ، اہم انکشاف سامنے آگئے

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازع چل رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیخ نیازی کورنہ میں گھر سے بچوں اورخواتین سمیت 11افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سرائےنورنگ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مدعی عمرگل نےملزم صدرخان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازع چل رہا تھا۔
ایک خاندان کے قتل ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، 2 الگ گھروں میں فائرنگ کرکے الگ کمروں میں لاشیں موجود تھیں۔
یاد رہے گذشہ روز لکی مروت کےعلاقے شیخ نیازی کورنہ میں گھرسے گیارہ افراد کی لاشیں ملی تھیں، پولیس کے مطابق لاشیں دو دن پرانی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیزاستعمال ہوئی ہے، ان کا رشتہ دار جانی خیل وزیرستان سے دو روز قبل کھانا لایا تھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ کا بھائی جب گھرپہنچا تو لاشوں کا پتا چلا۔
بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.