News Views Events

نجی معیشت کی ترقی کے فروغ کے لئے چین کے عملی اقدامات

0

حال ہی میں چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے چین کے صوبہ فوجیان کے شہرچھیوان چو میں ” جن جیانگ تجربے کو اختراعی ترقی دی جائے اور نجی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے "کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ 2023 کے آخر میں منعقد ہونے والی سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے بعد چین میں نجی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ پہلی قومی سطح کی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے کی، تاہم چین کے مرکزی بینک، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فنانشل سپرویژن اینڈ ایڈمنسٹریشن اور سپریم عوامی عدالت سمیت دیگر اہم اداروں کے متعلقہ حکام بھی شرکاء میں شامل تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی نجی معیشت کی ترقی کو مختلف شعبوں کی جانب سے مضبوط حمایت مل رہی ہے۔

نئے سال کے آغاز پر چین کی نجی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر کانفرنس منعقد کرنے کے لیے چھیوان چو کے جن جیانگ کا انتخاب کرنا دور رس اہمیت کا حامل ہے۔ 2002 میں صوبہ فوجیان کے اس وقت کے گورنر شی جن پھنگ نے جن جیانگ کے متعدد تحقیقاتی دوروں کی بنیاد پر ‘چھ پاسداری’ اور ‘پانچ بڑے تعلقات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے’ پر مبنی ‘جن جیانگ کے تجربے’ کو پیش کیا تھا ، جو بعد میں جن جیانگ بلکہ ملک بھر کی کاؤنٹیوں کو جدید بنانے کی جنرل گائیڈلائن بن گئی اور جن جیانگ چین کی ایک غریب کاؤنٹی سے ترقی کرتے ہوئے چین کی ٹاپ 10 نجی معیشت والی کاؤنٹیز میں سے ایک بن گیا ۔ 2022 میں شہر چھیوان چو کی نجی معیشت کی اضافی قیمت 1 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی اور جی ڈی پی کا تناسب ملک کے ٹریلین یوان والے شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔ 2023 میں شہر چھیوان چو کی کل آمدنی پہلی بار 100 بلین یوآن سے تجاوز کرگئی، جس سے مقررہ وقت سے دو سال پہلے "14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کا ہدف پورا ہو گیا۔
"جن جیانگ کا تجربہ” چین کی نجی معیشت کی ترقی کا ایک چھوٹا سا نمونہ بن گیا ہے۔ ترقی کی تلاش سے تیز رفتار ترقی اور پھر اعلی معیار کی ترقی تک ، جن جیانگ نے چین کی نجی معیشت کی ترقی کے لئے قابل استفادہ اور قابل تقلید ماڈل فراہم کیا ہے ۔ 20 سال سے زائد کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ نجی معیشت کو تقویت دینے اور مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ نجی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے والا ایک سازگار ماحول پیدا کیا جائے، نجی معیشت کی حقیقی صورتحال معلوم کر کے عملی مسائل کو صحیح معنوں میں حل کیا جائے. اس سلسلے میں 2023 میں چین نے نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیوں اور اقدامات کو متعارف کرایا۔ جولائی میں "نجی معیشت کی ترقی اور نمو کو فروغ دینے کے بارے میں آراء” کا اجرا ہوا، جس سے نجی معیشت کی ترقی کا نیا اور اہم بندوبست کیا گیا۔ ستمبر میں نجی معیشت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے اندر نجی معیشت کا ترقیاتی بیورو قائم کیا گیا۔ نومبر میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے” نجی معیشت کی ترقی اور نمو کو فروغ دینے کے لئے سماجی وسائل کی حمایت کو مضبوط بنانے کا نوٹس” جاری کیا۔ دسمبر میں سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے نجی اداروں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ تک رسائی ، عوامل کے حصول ، قانون کے منصفانہ نفاذ اور حقوق و مفادات کے تحفظ کے لحاظ سے متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔
اجلاس کے دوران قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نجی معیشت کے فروغ کے قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے، معمول کے کثیر سطحی مواصلاتی میکانزم کو بہتر بنانے، صورتحال کے مانیٹرنگ انڈیکس سسٹم کو بہتر بنانے، بڑے قومی انجینئرنگ منصوبوں کی تعمیر میں شرکت کی حوصلہ افزائی، باہمی استفادے کو مضبوط بنانے اور ورکنگ میکانزم کو قائم کرنے اور بہتر بنانے سمیت دیگر چھ پہلوؤں سے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے تاکہ نجی اداروں کے اعتماد کو بڑھایا جا سکے، رکاوٹوں کو توڑا جا سکے اور ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اجلاس کےافتتاح کے روز قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کی جانب سے قائم کردہ نیشنل فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارم کا باضابطہ اجراء کیا گیا جس سے نجی معیشت کی فنانسنگ سپورٹ کو مزید تقویت ملے گی۔چین کے مرکزی بینک کے متعلقہ حکام نے کہا کہ اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں نجی کاروباری اداروں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا اور نجی معیشت کے لئے مالیاتی خدمات کی درستگی اور کارکردگی کو بہتر بنایا جائےگا۔
متعدد پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ، چین کی نجی معیشت کی ترقی کا مستحکم اور مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے.نجی کاروباری ادارے چین کی غیرملکی تجارت کی مرکزی قوت بن گئے۔ جنوری تا نومبر 2023کے دوران نجی کاروباری اداروں کی درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال 6.1 فیصد اضافہ ہوا جو چین کی کل درآمدات و برآمدات کا 53.3 فیصد بنتا ہے۔ جنوری سے نومبر 2023 تک نجی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ تیز رفتار نمو برقرار رہی۔ چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس میں گزشتہ دو سال سے مسلسل کمی کا رجحان ختم ہو کر2023 میں سال بھر اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ ان میں جامع کاروباری انڈیکس میں سال بھر میں 1.9 پوائنٹس اور انویسٹمنٹ انڈیکس میں 1.5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہتر پالیسیوں کی مدد سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور آپریٹنگ کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔
آج چین کے معاشرے میں نجی معیشت کی ترقی اور توسیع پر اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے. چین کی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی نجی معیشت کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ چین کو ایک طاقتور اور جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر اور دوسرے صد سالہ اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں نجی معیشت ایک اہم قوت ہے۔ نجی معیشت 50 فیصد سے زیادہ ٹیکس آمدنی ، جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ، 70 فیصد سے زیادہ تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں ، 80 فیصد سے زیادہ روزگار اور 90 فیصد سے زیادہ کاروباری اداروں کی تعداد فراہم کرتی ہے۔ یقین ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے نئے سفر میں چین کی نجی معیشت زیادہ سے زیادہ کردار ادا کر سکے گی اور وسیع تر میدان کی جانب بڑھ سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.