News Views Events

تیرتا ہوا فوٹووولٹک پاور اسٹیشن

0

چین میں متبادل توانائی کے شعبے میں بے پناہ کام ہو رہاہے اور کوشش کی جارہی  ہے کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں ماحول کی بہتری کے  اقدامات  میں رکھے نئے اہداف کو مقررہ وقت میں حاصل کیا جائے ۔اس حوالے سے حالیہ دنوں میں ایک حیرت انگیز خبر دیکھنے کو ملی جو ایک چین کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی تھی۔

چین کے اس  سب سے بڑے تیرتے ہوئے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کس کا نام ” انہوئی فویانگ سدرن ونڈ سولر اسٹوریج بیس فلوٹنگ پی وی پاور اسٹیشن ” ہے نے مکمل صلاحیت گرڈ کنکشن حاصل کرلیا ہے۔مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کے فویانگ شہر میں واقع، نیا پی وی پاور اسٹیشن ایک سیلاب زدہ علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے ۔یہ علاقہ  پہلے کوئلے کی کان کنی کے لئے استعمال ہوتا تھا۔  اس  فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن  کی مجموعی طور پر نصب مجموعی صلاحیت 650،000 کلوواٹ ہے.

1.2 ملین پی وی ماڈیولز کے ساتھ ،  یہ شمسی فارم 1300 معیاری فٹ بال میدانوں کے سائز کے برابر رقبے  کے برابر ہے۔ اس کی بجلی کی  اوسط سالانہ  پیداوار 700 ملین کلو واٹ تک پہنچنے کی توقع ہے ، جو ہر سال دو لاکھ بیس ہزار ٹن معیاری کوئلے اور تقریبا  5 لاکھ 80 ہزار  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے برابر ہے۔

فویانگ بیس پروجیکٹ صوبہ انہوئی اور دریائے یانگزی کے ڈیلٹا خطے میں قومی سطح پر  بڑے پیمانے پر اسٹوریج بیس منصوبوں کا پہلا   حصہ ہے ۔پورے منصوبے میں 650 میگاواٹ کا پی وی منصوبہ ، 550 میگاواٹ کا ونڈ پاور پروجیکٹ ، اور 300  سے 600 میگاواٹ اسٹوریج پاور پرا جیکٹ شامل ہیں ، جو  دریائے یانگزی  کے ڈیلٹا  میں  توانائی کے ڈھانچے کی تبدیلی کے فروغ  اور منظم آبی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔نیا تیرتا ہوا پی وی پاور اسٹیشن کان کنی کے علاقوں میں بیکار پانی کی سطح  پر  بخارات کو کم کرنے ، پانی میں جراثیموں کی نشوونما کو  محدود کرنے ، پانی کے معیار اور آس پاس  موجود پانی  اور  ماحول کے طویل مدتی تحفظ کو حاصل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ ماحول کو بہتر بناتے ہوئے ، پی وی اجزاء کو شمسی توانائی کو جذب کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی کی سطح پر مناسب طریقے سے رکھا  گیا ہے ، جس سے  ماہی گیری کے شعبے کو نقصان پہنچے بغیر  ایک  ایک فوٹووولٹک ماڈل کی تکمیل ہوئی ہے ۔

کوئلے کی کان کنی کے علاقے کے بیکار پانی سے تیرتے ہوئے پی وی پاور اسٹیشن کی تعمیر کی جاتی ہے جس سے زمینی وسائل کی بچت ہوتی ہے۔  اس طرح بجلی کی یومیہ پیداوار ایک دن میں سات لاکھ افراد کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.