News Views Events

انتخابی نشان کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

0

سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی درخواست خارج
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سپریم کورٹ میں انتخابی نشان ’ بلے ‘ کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت آج ہونا تھی تاہم ، پارٹی کی جانب سے درخواست کو واپس لے لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے درخواست پر آج سماعت کرنا تھی۔
تاہم، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور حامد علی خان عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ میں مرکزی کیس سماعت کیلئے مقرر ہے، کیسز زیر التوا ہونے کی وجہ سے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ علی ظفر کہاں ہیں؟ انہیں درخواست واپس لینے پر اعتراض تو نہیں؟۔
وکیل حامد خان نے بتایا کہ نہیں نہیں، انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں وہ پشاور ہائیکورٹ ہیں۔
بعدازاں، سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.