چینی اور امریکی نوجوانوں نے "پنگ پونگ ڈپلومیسی” کا دوستانہ باب جاری رکھا ہے،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (نیوزڈیسک چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں چین اور امریکہ کی اعلی جامعات کے مابین ٹیبل ٹینس کے کھیل میں دوستانہ تبادلے کے بارے میں کہا کہ چینی اور امریکی نوجوانوں نے اس تبادلے سے "پنگ پونگ ڈپلومیسی” کا دوستانہ باب جاری رکھا ہوا ہے جس سے چین امریکہ غیر سرکاری تبادلوں میں نئی طاقت شامل ہوتی ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ 53 سال قبل چینی اور امریکی نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے بیجنگ میں چین اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلے جتنے زیادہ ہوں گے،باہمی تعلقات کی ترقی کے لیے عوام کی بنیاد یں اتنی ہی مضبوط ہوں گی، تعلقات میں مزید وسعت اور طاقت پیدا ہو گی ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین، سان فرانسسکو میں چین امریکہ سربراہ اجلاس میں طے پانے والے ثقافتی و افرادی تبادلوں کے فروغ کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ‘پنگ پونگ ڈپلومیسی کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کا ایک نیا باب لکھنا چاہتا ہے۔