جاپان کے زلزلہ متاثرین تعمیر نو کے بارے میں فکر مند
جاپان کے زلزلہ متاثرین تعمیر نو کے بارے میں فکر مند
ٹوکیو(نیوز ڈیسک)یکم جنوری کو جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے نوٹو علاقے میں 7.6 شدت کے زلزلے کو آئے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ ایشیکاوا پریفیکچر کی طرف سے 8 جنوری کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جزیرہ نما نوٹو کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے، 323 افراد لاپتہ اور 565 زخمی ہیں۔متعلقہ تلاش اور امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ تاہم علاقے میں برفباری کے باعث امدادی کارروائیوں میں سست روی کا خدشہ ہے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کچھ مقامات پر پانی اور بجلی کی بندش ابھی بھی جاری ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ انہیں اب بھی مزید امدادی سامان کی ضرورت ہے اور وہ زلزلے کے بعد کی تعمیر نو کے بارے میں فکر مند ہیں۔