سال 2023 کے پہلے 11 ماہ میں چین میں ٹیکس سے متعلق 15.151 ملین نئی بزنس انٹیٹیز کی شمولیت
سال 2023 کے پہلے 11 ماہ میں چین میں ٹیکس سے متعلق 15.151 ملین نئی بزنس انٹیٹیز کی شمولیت
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف ٹیکسیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 15.151 ملین نئی بزنس انٹیٹیز قائم ہوئی ہیں جنہوں نے ٹیکس کے لئے اپنا اندراج کروایا ہے، یہ سال بہ سال 25.4 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے 10.557 ملین فعال اراکین ہیں جو تمام نئے اراکین کا 69.7 فیصد بنتے ہیں اور یہ سال بہ سال 3.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے.
سال 2023 کے پہلے 11 ماہ میں دریائے یانگسی ڈیلٹا، دریائے پرل ڈیلٹا، بیجنگ تھیان جن اور صوبہ حہ بے کے علاقے ، چھنگ ڈو اور چھونگ چھینگ کے ان چار بڑے اقتصادی حلقوں میں ٹیکس سے متعلق کل 6.994 ملین نئی بزنس انٹیٹیز قائم ہوئی ہیں، جو تمام نئی بزنس انٹیٹیز کا 46.2 فیصد ہیں۔ نئی صنعتوں، نئے کاروباری فارمیٹس اور نئے کاروباری ماڈلز کی حامل 4.554 ملین نئی بزنس انٹیٹیز موجود ہیں ، جو تمام نئی بزنس انٹیٹیز کا 30.1 فیصد ہیں اور یہ سال بہ سال 2.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ ان میں، انٹرنیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری سے وابستہ نئی بزنس انٹیٹیز کی تعداد میں سال بہ سال 32 فیصد اضافہ ہوا، اور اس میں تیز رفتار ترقی حاصل ہوئی ہے.