News Views Events

چینی صدر کا بیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے تیسرے کل رکنی اجلاس سے اہم خطاب

0

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 8 جنوری کو سی پی سی کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائَے انضباطی معائنہ کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دس سالوں میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں مسلسل اور بھرپور جدوجہد کے بعد زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے ہمہ جہت طریقے سے مضبوط بھی کیا گیا ہے لیکن صورتحال اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہے۔ صدر شی نے کہا کہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں نئی صورتحال اور نئے رجحانات، بدعنوانی کی وجوہات اور حالات کو واضح طور پر سمجھنا چاہئے اور ہمیشہ ثابت قدمی کے ساتھ انسداد بدعنوانی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بدعوانی کے خاتمے کے لئے پارٹی کے "خود انقلاب ” کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ بدعنوانی کے خلاف اس سخت اور طویل جنگ کو جیتنے کے لئے درست اور مستقل کوشش جاری رکھی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.