News Views Events

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 161 ہوگئی

0

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 161 ہوگئی
⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 161 ہوگئی ہےجبکہ 103افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

جاپان کے آساہی ٹی وی کے مطابق 7 تاریخ کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں 4.0 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ 7 جنوری کی رات 9بج کر 38 منٹ پر اسی علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.