News Views Events

‏طویل انتظار ختم ، بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی گئی

0

اسلام آباد (اپنا وطن نیوز) محکمہ موسمیات نے طویل انتظار کے بعد کل بارش کی پیشگوئی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کل دھند رہے گی۔

دوسری جانب 9جنوری کو مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے ۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 9جنوری کو مری اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کےباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.