News Views Events

چائنا میڈیا گروپ 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالاکے 4 ذیلی مقامات ہوں گے

0

چائنا میڈیا گروپ 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالاکے 4 ذیلی مقامات ہوں گے

چائنا میڈیا گروپ کے مطابق 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا 9 فروری کی شام بیجنگ کے مرکزی مقام کے ساتھ ساتھ صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ، صوبہ حو نان کے شہر چھانگ شا، صوبہ شان شی کے شہر شی آن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر کے چار ذیلی مقامات پر منعقد ہوگا۔ یوں دنیا بھر کے ناظرین چین کے مختلف علاقوں کی لوک ثقافت پیش کرنے والے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے لطف اندوز ہوسکیں گے.

کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں اسپرنگ فیسٹیول (چینی قمری نئے سال) کو اقوام متحدہ کی تعطیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج دنیا کے بہت سے ممالک اور علاقے اسپرنگ فیسٹیول کو سرکاری تعطیل کے طور پر مناتے ہیں ، اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ مختلف شکلوں میں اسپرنگ فیسٹیول مناتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.