News Views Events

غزہ کی تقریباً 90 فیصد آبادی بے گھر ہے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی

0

غزہ(نیوزڈیسک) فلسطینی میڈیا غزہ ناؤ کے مطابق 3 جنوری کو غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فوجی آپریشن میں 22 ہزار 313 فلسطینی ہلاک اور 57 ہزار 296 زخمی ہوچکے ہیں۔ 3 جنوری کی شام مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں تقریباً 90 فیصد آبادی کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا ہے اور ان کے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔ غزہ میں صحت کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے، معدے اور جلد کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بالخصوص پانچ سال سے کم عمر بچوں میں سانس کے انفیکشن اور اسہال کے واقعات زیادہ نمایاں ہیں.
3 جنوری کی شام کو اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا کہ انہوں نے ایک روز قبل جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈکوارٹر کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے 2 تاریخ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسی دن خان یونس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.