News Views Events

آج کی دنیا کو اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور تقسیم کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر جارجیوا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قومی سلامتی کی پابندیوں میں اضافے کی وجہ سے عالمی معیشت جغرافیائی سیاسی لائن پر تقسیم ہوجائے گی اور دنیا کے مختلف ممالک امریکہ اور چین کی سربراہی میں مختلف بلاکس کا رخ کریں گے اور اگر ایسا جاری رہا تو بالآخر عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک کی کمی واقع ہوگی۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے تین تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ اتحاد ہے اور جس چیز کو سب سے زیادہ روکا جانا چاہیے وہ ہے تقسیم۔ان کا کہنا ہے کہ معاشی اور تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرنےکا مقصد اپنی ترقیاتی برتریوں پر اجارہ داری قائم کرکے ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے اور دنیا کے 7 ارب آبادی کو خوشحال زندگی گزارنے کے حق سے محروم کرنا ہے۔ یہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ آنے والے عرصے میں پائیدار نہیں ہوگا۔ وانگ ون بین نے کہا کہ چین ہر قسم کی یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور تمام ممالک کے مساوی ترقیاتی حقوق کے تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.